برطانیہ کے سینئر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی پولیسنگ اور ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈین ہیڈن نے کہا ہے کہ تہواروں کے موسم میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، اس لیے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے آغاز کے بعد پولیس نے بروقت 7 دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔
انسداد دہشت گردی پولیس کے ڈپٹی چیف نے مزید کہا کہ چار سالوں میں کل 32 ممکنہ دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈین ہیڈن نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں میں بچوں کا بڑھتا ہوا تناسب تشویشناک ہے۔ اگر آپ کسی کو دہشت گردی کی طرف مائل دیکھتے ہیں تو اسے ‘پریونٹ’ پروگرام کے بارے میں بتائیں۔