پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین اور علیم خان گروپوں نے اپنی ہی پارٹی کے ہم خیال چاہینہ گروپ سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ہم خیال چاہینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
خیال چاہینہ گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم دوستوں کے مشورے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل آج سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی آئندہ دو روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے مسلم لیگ (ق) نے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سب سے ملاقاتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی ہے۔