آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا ووٹ بینک نہ کبھی تھا اور نہ کبھی ہوگا، مسلمان بھارت میں حکومت نہیں بدل سکتے۔
حیدرآباد سے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہا کہ مسلمان بھارت میں حکومت کی تبدیلی نہیں لا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو گمراہ کیا جا رہا ہے کہ آپ کے پاس ووٹ بینک ہے، صرف اکثریت کا ووٹ بینک تھا، ہے اور رہے گا، آپ کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ کہہ کر گمراہ کیا جا رہا ہے کہ آپ کے پاس ووٹ بینک ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔
اسد الدین اویسی نے وضاحت کی کہ اگر ہندوستان میں مسلمانوں کا ووٹ بینک ہے اور وہ حکومت بدل سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی اتنی کم کیوں ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں سیاست کا طالب علم ہوں۔