بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہننے والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے بعض سکولوں نے حجاب پہننے والی طالبات کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سکول نے حجاب پہننے والی طالبات کو اور ایک سکول نے برقعہ پہننے والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی۔
جیسے ہی میڈیا نے واقعہ کو اجاگر کیا تو محکمہ تعلیم نوٹس لینے موقع پر پہنچ گیا۔
بھارتی صحافی ہریش اپادھیائے کی ایک رپورٹ کے مطابق، حکام نے امتحانی مرکز کے پانچ انویجیلیٹروں اور دو سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کرناٹک میں سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (SSLC) امتحانات کے آغاز پر کہا تھا کہ امتحانی ہال میں حجاب پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس ماہ کے شروع میں، کرناٹک ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننا ایک “غیر ضروری” مذہبی عمل ہے اور طالبات کو اسکولوں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔