بھارت میں ایک مسلمان ٹیچر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں ایک مسلم خاتون ٹیچر نے واٹس ایپ پر پاکستان کی جیت کا اسٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا۔
مسلم ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنے سٹیٹس پر میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جیت گئے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔
شکست کے بعد ماضی کی کامیابیوں کے نشے میں دھت بھارتی ماہرین کی توپوں کا رخ اپنے ہی کھلاڑیوں کی طرف ہوگیا۔ بھارتی عوام بھی سوشل میڈیا پر کوہلی الیون کا بینڈ بجانے میں مصروف تھے۔