وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرنا درست نہیں۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں وفاق کا تعاون درکار ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے عہدے پر خوش ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جام کمال خان کے دور میں بھی صوبے کے حالات اچھے نہیں تھے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی میں سردار ثناء اللہ زہری صوبہ نہیں چلا رہے تھے، انہوں نے بھی وہاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے انتخابات 15 سے 20 دن میں ہونے والے ہیں۔ جام کمال خان بہتر سوچیں تو پارٹی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرنا درست نہیں، بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں وفاق کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کی ترقی کے لیے مختص فنڈز سے زیادہ جاری کرے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ محکمہ داخلہ لاپتہ افراد کی بازیابی پر کام کر رہا ہے، کتنے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ڈیٹا آنے کے بعد شیئر کریں گے۔