پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے عوام کا فیصلہ سنا دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر ملتان میں جاری پی پی پی کے عوامی مارچ کی کچھ تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں ملتان میں لوگوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں پرجوش انداز میں شریک ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
تصویروں میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو بھی خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ملتان کا فیصلہ، گو سلیکٹ گو، نو سلیکٹڈ نو’۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد اب یہ مارچ پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔