پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریبات میں شرکت کی۔
لاڑکانہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کے افراد کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا استقبال ڈاکٹر دھرم پال پوہنوانی، نول رکتیار، ہریش کمار، ڈاکٹر صدام چند، اجیت کمار، نانک رام بجاج، ڈاکٹر ولی رام، جے گل اور دیگر نے کیا۔
چیئرمین پی پی پی کے ہمراہ رمیش لال، گیان چند اسرانی، مکیش کمار چاولہ، ڈاکٹر لال چند اکرانی، سید ناصر شاہ، عاجز دھامرا، جام اکرام اللہ دھاریجو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، اعجاز جاکھرانی، اعجاز لغاری، گھنوار خان اسرانی بھی موجود تھے۔ ہندو دھرم شالہ میں دیوالی کی تقریب میں شفقت سومرو، منصور شاہانی، کلپنا دیوی، ڈاکٹر سنسادم چند، جھانور لال، دلیپ کمار، سردار پرلاش سنگھ، مول چند اور دیگر بھی موجود تھے۔