لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں 27 مارچ سے برٹش سمر ٹائم شروع ہوگا، ہفتہ اور اتوار کی رات ایک بجے وقت گھڑی سے ایک گھنٹہ آگے بڑھایا جائے گا۔ برطانیہ میں موسم گرما کا وقت ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو شروع ہوتا ہے، گھڑی وقت سے ایک گھنٹہ آگے چلتی ہے۔ گرمی کا وقت شروع کرنے کا مقصد دن کی روشنی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ اتوار کی رات گھڑی سے ایک گھنٹہ آگے بڑھنے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق پانچ گھنٹے سے کم ہو کر چار گھنٹے رہ جائے گا۔ لوگوں کی اکثریت گرمیوں کے وقت کو ترجیح دیتی ہے کیونکہ سردیوں میں ساڑھے three بجے کے بعد ہی اندھیرا شروع ہو جاتا ہے جبکہ گرمیوں میں موسم اچھا ہوتا ہے اور دن روشن ہونے کی وجہ سے وہ پارک وغیرہ میں جا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔