بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث شہر کے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پیر سے شہر میں اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول اس لیے بند کیے جارہے ہیں تاکہ بچے آلودہ ہوا میں سانس نہ لیں۔
خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دو دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور فضائی آلودگی کی سطح میں فوری کمی چاہتے ہیں۔