ایرانی میڈیا نے ایرانی اور اماراتی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی اور قونصلر امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بات چیت کے دوران ایران اور متحدہ عرب امارات نے مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ نئی ایرانی حکومت دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ موثر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے قریبی اور مسلسل تعلقات قائم کرنے پر امیر عبداللہیان کا شکریہ ادا کیا۔