وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رونا رونا جاری رہے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ای وی ایم کے حوالے سے ای سی پی کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کے لوگ غائب ہوچکے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کوئی بھی بل الیکشن کمیشن ای وی ایم سے اگلے انتخابات کرانے کا پابند ہوگا۔
اس موقع پر موجود مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حکومت چند روز قبل شکست کی حالت میں تھی۔