بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا آٹا نہ ملا تو اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا فراہم کریں گے۔
شانگلہ کے علاقے بیشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وہاں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا اور بیشام کے لیے 2 ارب روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے ملک میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو روز میں آٹے کی قیمت خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے درخواست کریں گے کہ صوبے کے عوام کو اسی قیمت پر آٹا فراہم کیا جائے جو پنجاب میں ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو میں اپنے کپڑے بیچ کر لوگوں کو آٹا فراہم کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آٹا سستا کرنے کی میری اپیل قبول نہ کی تو میں صوبے کی ہر دکان پر سستا آٹا فراہم کرنا جانتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس قوم کا جو کچھ ہے وہ آپ کا ہے، جس صوبے کا بھی ہو میں اسے بیچ کر سستا آٹا دوں گا۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وہاں مفت علاج کی اپیل کی۔ اگر ایسا نہ ہوا تو شہباز شریف آکر یہ علاج مفت کرائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے خزانہ خالی کیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔