آغاز خان یونیورسٹی کے سی ای او ڈاکٹر شاہد شفیع نے کہا کہ اے کے یو 2015 سے پاکستان میں سالانہ 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکے 54 ہزار ملازمتیں فراہم کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ’’پاکستان کی خدمت اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی، صحت کی دیکھ بھال اور آغا خان یونیورسٹی کے اثرات‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں آغاز خان یونیورسٹی ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر نے دو لوگوں کی کہانیاں پیش کیں جو اے کے یو کے ذریعے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئے اور یہ بھی بتایا کہ ان جیسے اور بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عادل حیدر خود بھی امریکا میں ایک کامیاب شخص رہے ہیں جب کہ اب وہ امریکا سے پاکستان واپسی پر کافی حد تک مطمئن ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں رہ کر ‘امریکن ڈریم’ کی تکمیل آغا خان یونیورسٹی میں ممکن ہے۔
تقریب سے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ابرار ہاشمی، ڈین سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری ڈاکٹر روزینہ کرملیانی اور ڈائریکٹر ریسورس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوروز سورانی نے بھی خطاب کیا۔
اپنے 1000 خوابوں کو پورا کرنے میں حصہ لے کر ایک بہتر دنیا کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ای میل یا کال کریں۔
[email protected] +92 300 2429947