ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اومی کرون کا ویریئنٹ بھارت سے آنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور کورونا ویکسین کی تاثیر کو کم کرتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس قسم کی علامات کم شدید ہوتی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ پہلی بار گزشتہ سال بھارت میں سامنے آیا تھا اور دنیا بھر میں مزید کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنا تھا۔