امریکی محکمہ خارجہ نے افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں محکمہ خارجہ نے قندھار دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک مہینے کے دوران افغانستان میں اس قسم کا تیسرا حملہ ہے اور افغان عوام کو امن و سلامتی سے رہنے کا حق ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
اس حوالے سے داعش کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے مسجد کے محافظوں پر فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
قندھار میں ہونے والے خودکش دھماکے نے اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر مذمت کی ہے۔