امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر ایران کا ردعمل۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، امریکا نے خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات خطے میں امریکا کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ امریکی منافقت اور فریب کی بڑی علامت ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔