امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔ امریکی اسپیکر ملائیشیا میں مختصر قیام کے بعد تائیوان پہنچ گئے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ جنوبی کوریا اور جاپان کا بھی دورہ کریں گی۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کو عبور کیا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے امریکا کو امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
تائیوان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی منگل کی رات تائیوان میں گزاریں گی اور بدھ کی صبح تائیوان کی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ 1997 کے بعد کسی امریکی ہاؤس اسپیکر کا پہلا دورہ ہوگا۔