پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میں نے امریکی اہلکار سے معافی مانگی اور دوغلی جماعت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حسن مرتضیٰ نے سوال کیا کہ ڈونلڈ لو کو دوستی کی پیشکش کرنے والے خود کو میر جعفر کہلوائیں یا میر صادق؟
انہوں نے کہا کہ امریکی اہلکار سے معافی مانگنے سے دوغلی جماعت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔ وہ کبھی یہ کہتے نہیں تھکتے کہ ‘ہم امریکہ کے غلام ہیں’۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کپتان اور پیرنی کے کرتوت پوری قوم پر عیاں ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کا اصل پٹہ دار نیازی ہے جس کی سزا قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خزانے کا چور مخالفین پر مٹی پھینک کر مطمئن نہیں ہو سکتا۔