افغانستان میں زلزلے کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔
افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ زلزلے سے افغانستان میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
محمد نسیم حقانی نے کہا کہ زلزلے سے 10 ہزار مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا، “افغانستان میں ضروری ادویات اور طبی سامان کی کمی ہے۔”
واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے ایک ہزار ہلاکتوں کے بعد طالبان نے بین الاقوامی مدد کی اپیل کی تھی۔
وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوا دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے اسلام آباد سے امدادی سامان بھجوایا۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ ٹرکوں کی کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات افغانستان بھیجی گئی ہیں۔