اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔
اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور شدید موسم رہے گا۔
شکر گڑھ اور اس کے اطراف میں صبح سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں موسم صاف اور خشک ہے۔
وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قلات میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، ژوب ، پنجگور اور لسبیلہ میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔