اسرائیل نے ترکی کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ٹریول وارننگ جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کے بعد ایران نے دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔
اسرائیلی ایجنسی کی جانب سے جاری سفری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایران دنیا بھر میں اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
انتباہ میں آرمینیا، آذربائیجان، عراق، ترکمانستان، افغانستان اور ترکی کا سفر کرتے وقت بھی احتیاط برتنے پر زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 22 مئی کو ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل خدائی کو تہران میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا۔