وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے نقش قدم پر چل پڑے۔
مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ماضی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیٹرول، دہی اور روٹی کم کھانے کے مشورے کے بعد اب مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے چائے کم پینے کی تجویز پیش کردی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک یا دو کپ چائے سے کم پییں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے 83 ارب روپے کی چائے پینے کی خبر آئی تھی۔
احسن اقبال نے تاجروں سے توانائی کی بچت کے لیے اپنے کاروبار جلد بند کرنے کا بھی کہا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات معیشت کی بحالی کے لیے ضروری ہیں۔