وزیراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب ایکٹ میں 85 فیصد ترامیم وہ ہیں جو پی ٹی آئی کی حکومت نے 2 آرڈیننس کے ذریعے کی تھی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے ہمارے دور میں آئینی ترامیم کی گئیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کا سہارا لیا گیا، یہ دونوں بڑی جماعتوں کی غلطی تھی کہ انہیں اس کالے قانون کو تبدیل کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کا سہارا لیا گیا، اس دوران چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔